پاستور پیک میں لاپتا امریکی کوہ پیما کی لاش مل گئی

January 18, 2021

پاستور پیک میں لاپتا امریکی کوہ پیما کی لاش مل گئی ہے۔ لاش 6209 میٹر کی بلندی پر ملی، لاپتہ امریکی کوہ پیما کو آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے تلاش کیا گیا۔

ہلاک ہونے والے کوہ پیما کی لاش بلندی سے اتارنے کی کوشش کی جائے گی، ایک ہفتے میں اب تک 2 غیر ملکی کوہ پیما ہلاک ہوچکےہیں۔

رواں ہفتے ایک نیپالی کوہ پیما سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوا تھا۔

تین غیر ملکی کوہ پیما شدید بیمار ہونے کے باعث واپس بھی جاچکے ہیں۔