ہائیکنگ کے شوقین افراد کے لیے ایک نیا راستہ کھل گیا، اسلام آباد میں ٹریل 3، 5 اور 6 کے بعد ٹریل 4 کا بھی افتتاح کردیا گیا۔
معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ٹریل فور اسلام کے شہریوں کے لیے تحفہ ہے، اس کا کافی حصہ قدرے ہموار ہے، بزرگ بھی ہائیکنگ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
قدرت نے اسلام آباد کے شہریوں کو انمول تحفے سے نواز رکھا ہے۔ مارگلہ ہلز پہ بنے ہائیکنگ ٹریکس فطرت کا قریب سے نظارہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
اب قدرت کے حسین نظارے دیکھنے کا اک نیا راستہ کھل گیا۔ ٹریل فور کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
معاون خصوصی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ٹریل 4 پر شہری آئیں، قدرتی حسن کا لطف اٹھائیں، مگرصفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔
امین اسلم نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے لیے تحفہ ہے، یہاں آئیں نیچر کو انجوائے کریں، اور گند بالکل نہ پھیلائیں۔
رینا سعید وائلڈ لائف چیئرپرسن کا کہنا ہے کہ ٹریل 3،5،6 سے اسلام آباد کے مارگلہ ہل کے نیشنل پارک ہیں، پارکنگ لاٹ بہت بھرے ہوئے تھے تو ہم نے سوچا اس ٹریل کو بھی کھول دیا جائے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹریل فور فلیٹ ٹریل ہے، بزرگ بھی یہاں آ کر خوب لطف اندوز ہوسکتے ہیں، ٹریل 4 لینیر ٹریل ہے، ڈیڑھ دو کلو میٹر تک ایجڈ لوگ بھی اس پہ جاسکتے ہیں، یہاں جب بھی آئیں یہاں کے ایکو سسٹم سے فائدہ اٹھائیں لیکن گند نہ پھیلائیں، ٹریل 4 پر شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے وائلڈ لائف گارڈز بھی موجود ہیں۔
اسلام آبادکے ہائیکنگ ٹریلز پر شہریوں کا رش دن بدن بڑھتاجارہا ہے، شہری نئے ٹریل فورکے کھلنے پر خوش ہیں تو انتظامیہ مطئمن کہ اب دیگر ٹریلز پر رش میں کمی آئے گی۔