دنیا کی دوسری بلند چوٹی ’کے 2‘ کو موسم سرما میں سر کرنے کیلئے کوہ پیماؤں کی ٹیم کا فاصلہ صرف 211 میٹر باقی رہ گیا۔
کیمپ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپالی کوہ پیما کے ٹو کی انتہائی بلندی کے قریب پہنچ گئے، 10 رکنی نیپالی کوہ پیما دشوار گزار حصہ پار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
دشوارگزارحصے کی برفانی چٹان 8 ہزار 400 میٹر بلند ہے، برف زیادہ ہونے کے باعث کوہ پیماؤں کی رفتار سست ہے۔
نیپالی کوہ پیما نینگما جی مصنوعی آکسیجن کے بغیر پہاڑ چڑھ رہے ہیں، باقی تمام کوہ پیما مصنوعی آکسیجن استعمال کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 کو موسم سرما میں سر کیا جا چکا ہے ۔ صرف کے ٹو دنیا کی واحد چوٹی ہے جوموسم سرما میں اب تک سر نہیں کی گئی ہے۔