پی ایس 52 ضمنی انتخاب: پی پی امیدوار کامیاب، غیر سرکاری نتائج

January 19, 2021

عمرکوٹ میں ہونے والے پی ایس 52 ضمنی الیکشن کے مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے، جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیرعلی شاہ 55904 ووٹ لےکرجیت گئے۔

غیر سرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم30921ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

نتائج سامنے آنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان امیر علی شاہ کی رہائشگاہ پر جمع ہوگئے اورجیت کا جشن منایا۔

یہ نشست سابق صوبائی وزیر اور امیر علی شاہ کے والد علی مردان شاہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔