پی ڈی ایم کا آج الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کا اعلان

January 19, 2021

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت آج الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور مظاہرہ کرے گی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، کیس کا مرکزی ملزم عمران خان نیازی ہے۔

ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں غیرجمہوری قوتوں کا سیاست میں عمل دخل نہ ہو، اداروں کی جمہوری عمل میں مداخلت ختم ہونی چاہیے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں پہلی بار کسی کو احتجاج کی اجازت دی جار ہی ہے۔ پی ڈی ایم کے احتجاج میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔