کورونا وائرس: مرتضیٰ وہاب کی ٹوئٹر پروفائل تبدیل

January 19, 2021

ترجمان حکومتِ سندھ مرتضیٰ وہاب نے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی ٹوئٹر پروفائل تبدیل کردی۔

حکومتِ سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کردی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کی نئی پروفائل پیکچر میں وہ چہرے پر ماسک لگائے کچھ لکھتے نظر آرہے ہیں۔

اُنہوں نے ٹوئٹر پر اپنی نیو پروفائل پیکچر شیئر کرتے ہوئے عوام کو ماسک پہننے پر زور دیا۔

مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ ’یہ ایسی ویکسین ہے جو آپ کے پاس پہلے ہی موجود ہےْ۔‘

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ NewProfilePic کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے 20 مریض انتقال کرگئے۔

اس طرح صوبے میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 3813 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 2587663 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، اور اب تک 236530 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔