آسٹرین صدر کی جانب سے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو مبارکباد کا پیغام

January 22, 2021

ویانا(نمائندہ جنگ )آسٹریا کے صدر الگزینڈر وان دیر بیلن نے اپنے ایک بیان میں نومنتخب امریکی صدر اور نائب صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیرس معاہدے میں امریکہ کے دوبارہ داخلے کے ساتھ ہم موسمیاتی بحران کے خلاف اپنی مشترکہ لڑائی میں ایک نیا باب کھول رہے ہیں اورہم مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ،چلو مل کر کام کریں، ہم ملکر دنیا کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کریں گے ۔ کوویڈ 19 سے آب و ہوا کے بحران تک اور مل کر کام کرکے اپنی معیشتوں کی بحالی کے بہتر مستقبل کے لیے کام کریں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ امریکہ دوبارہ میدان میں آ گیا ہے۔ یورپ اور آسٹریا امریکا کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔