منی گائیڈنس سروس کو ہر چار منٹ بعد قرض کے بارے میں کال موصول

January 22, 2021

شلندن (پی اے) حکومت کے تعاون سے چلنے والی منی گائیڈنس سروس کو توقع ہے کہ پورے جنوری کے دوران اسے اپنے آغاز کے اوقات میں کم از کم ہر چار منٹ بعد قرض کے بارے میں کال موصول ہوگی ۔ یہ پیش گوئی منی ایڈوائس سروس ہیلپ لائن کیلئے ہے جس کی بنیاد گزشتہ سال ڈیمانڈ کی سطح ہے۔ منی اینڈ پنشن سروس، جو سٹیزن ایڈوائس، سٹیپ چینج اور نیشنل ڈیٹ لائن جیسے اداروں کو ڈییٹ ایڈوائس کیلئے فنڈ فراہم کرتی ہے، کو توقع ہے کہ اگلے 12 سے 18 ماہ کے دوران قرضوں کے حوالے سے مشوروں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگا خاص طور پر جب کورونا وائرس سپورٹ اقدامات ختم ہوں گے۔ منی اینڈ پنشن چیف ایگزیکٹیو کیرولین سیاکیوکز نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بہت سے لوگوں کو فرلو سکیم، مارگیجز اور لونزجیسی خصوصی لچکدار سکیمز سے سپورٹ کیا گیا ہے لیکن جب یہ سیکمز ختم ہو جائیں گی تو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ کورونا وائرس کوویڈ 19 کے اثرات سے پریشان ہیں تو آپ منی ایڈوائس سروس ویب سائٹ پر منی نیوی گیٹر کے آلے کو بھی استعمال کرسکتے ہیں جو آپ کے حالات کی بنیاد پر موزوں رہنمائی فراہم کرے گا تاکہ آگے کا بہتر راستہ تلاش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیا سال اپنے مالی معاملات اور گھریلو بجٹ کے حوالے سے جائزہ لینے کا اچھا وقت ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کون سا بہتر ایریا ہے جہاں آپ بہتر ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں۔