ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی میں ملک شاپ سیل‘جنرل سٹور ودیگر کوجرمانہ

January 23, 2021

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا شہر کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری و ملاوٹی دودھ اور سیوریج کے پانی سے کاشت سبزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ اس سلسلے میں بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ناقص دودھ کی فروخت پر ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں قائم ملک شاپ سیل کردی جبکہ چار دیگر دودھ کی دکانوں سمیت ایک جنرل سٹور و ملک شاپ پر جرمانے عائد کردئیے۔ ملک شاپس سے موقع پر ٹیسٹ کیا گیا ملاوٹی دودھ اور جنرل سٹور سے بر آمد ہونے والا چائنیز نمک موقع پر تلف کر دیا گیا۔علاوہ ازیں سیوریج کے پانی سے کاشت کردہ سبزیوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران بی ایف اے حکام نے کلی رمضان ، کلی پائند ، سبزل روڈ ، کلی داد شاہ اور کلی گل محمد میں کئی ایکڑ اراضی پر سیوریج کے زہریلے پانی سے سیراب کی جانے والی مختلف سبزیوں کی تیار و زیر کاشت فصلیں تلف کر دیں۔