جمعیت کے پلیٹ فارم سے خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا‘مولانا عبدالصمد

January 23, 2021

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما سابق صوبائی وزیر جنگلات مولانا عبدالصمد اخوندزادہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گاکیونکہ جمعیت پرامن سیاسی اور مذہبی جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ‘کارکن ہمارا سرمایہ ہیں جن کی ہر فورم پر رہنمائی اورحوصلہ افزائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن اور جمہوری لوگ ہیں اورآئین اورجمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، تشدد اورنفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے،علاقے اور قوم سے نفرتوں کا خاتمے کرنے کے لئے میدان میں نکلے ہیں ،عوام کے تعاون سے سر خرو ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل پرامن حل کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہمارے کوئی ذاتی مفادات نہیں ،بغیر منصب اور عہدہ کے بھی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا،ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کی ۔اپنے دوروزارت میں عوام سے کئے وعدے پورے کئے ‘ہمارے دور کے اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھیں جائے گا۔