چارسدہ: مولانا ادریس کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی مردان میں درج کرلی گئی، ایف آئی آر کانسٹیبل شیر عالم کی مدعیت میں درج کی گئی۔
چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس جاں بحق اور سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامعلوم ملزمان نامزد، قتل کے ساتھ دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، گاڑی میں مولانا ادریس، 2 پولیس اہلکار اور ڈرائیور تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گاڑی پر پیچھے سے فائرنگ کردی، فائرنگ سے مولانا ادریس شہید اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔