• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

جسٹس ثمن رفعت امتیاز---فائل فوٹو
جسٹس ثمن رفعت امتیاز---فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی بطور جج تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں درخواست گزار کے مؤقف کو بے بنیاد اور ہتک آمیز قرار دیا گیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ حاضر سروس جج کے خلاف غیر مصدقہ الزامات عدلیہ کی آزادی اور وقار کو نقصان پہنچاتے ہیں اور بادی النظر میں توہینِ عدالت کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔ 

فیصلے کے مطابق جج کے کنڈکٹ یا عدالتی فیصلوں سے متعلق معاملات کے لیے مناسب فورمز موجود ہیں جبکہ مبینہ بدعنوانی یا مس کنڈکٹ کی تحقیقات سپریم جوڈیشل کونسل کا اختیار ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو بھی برقرار رکھا ہے۔

یاد رہے کہ یہ درخواست کلثوم خالق ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا تبادلہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے سندھ ہائی کورٹ کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید