• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور: غلط فہمی کے نتیجے میں پولیس کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

شکارپور کے علاقے گلودڑو کے قریب مبینہ غلط فہمی کے باعث پولیس کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ لکھی غلام شاہ علی حسن جاں بحق ہو گئے۔

ایس ایس پی محمد کلیم کے مطابق واقعہ صبح تقریباً 5 بجے پیش آیا جب علی حسن اپنی نئی ذاتی گاڑی میں جا رہے تھے۔

گلودڑو پولیس نے گاڑی کو مشکوک سمجھتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے کے بعد فائرنگ میں ملوث پولیس اہلکار کو حراست میں لے کر کوارٹر گارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید