پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے امیر ہونے کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بتا دیا۔
رجب بٹ نے حال ہی میں ایک ویب شو کو انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے امیر ہونے کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی بات کی۔
اُنہوں نے امیر ہونے کے نقصانات گنواتے ہوئے کہا کہ مجھے اب وہ سکون نہیں ملتا جو بچپن میں ملتا تھا، تو وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ پیسے سے سکون نہیں خریدا جا سکتا وہ کسی حد تک ٹھیک ہی کہتے ہیں۔
یوٹیوبر نے بتایا کہ میں اللّٰہ سے سکون اور مال دونوں کے لیے دعا کرتا ہوں، میں یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ پیسے کی وجہ سے میری زندگی میں سکون نہیں ہے، کیونکہ مجھے یاد ہے کہ ایک وقت تھا جب ہم شدید مالی مشکلات سے گزر رہے تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس وقت ہم ہفتے میں ایک بار بریانی پکاتے تھے، میرے والد کویت سے واپس آئے تھے اور یہاں ایڈجسٹ نہیں کر سکے تھے، ہمارے لیے گزارا کرنا مشکل تھا، اس وقت ہمارے لیے صرف پیسہ ہی اہمیت رکھتا تھا کیونکہ ہم کار اور مکان خریدنا چاہتے تھے۔
رجب بٹ نے بتایا کہ آج میں کوئی بھی گاڑی خرید سکتا ہوں، کسی بھی طرح کا گھر بنا سکتا ہوں بلکہ کچھ بھی کر سکتا ہوں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہاں! مجھ پر چند مقدمات ہیں، لیکن اب بھی بہت سے لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں، کچھ نفرت کرنے والے بھی ہیں، لیکن پھر بھی مجھے بہت پیار ملتا ہے اور اگر میں اپنے برے وقت کو یاد کرتا ہوں، تو میں اپنی موجودہ حیثیت کے لیے شکر گزار ہوں۔