وزارت داخلہ نے نوید حیات ملک کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعینات کر دیا ہے۔
نوید ملک کی بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعیناتی کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوید حیات ملک ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
نوید ملک سے قبل ایاز شوکت ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعینات تھے۔
ایاز شوکت نے چئیرمین سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی تعیناتی کے بعد یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔