• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز میں کشیدگی: ایران کا امریکی حملے میں 5 شہریوں کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

آبنائے ہرمز میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے جہاں ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے 2 سویلین کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 5 شہری جاں بحق ہو گئے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق نشانہ بننے والی کشتیاں عام شہریوں کو لے جا رہی تھیں، یہ کشتیاں عمان کے علاقے خصب سے ایران آ رہی تھیں اور دونوں کشتیوں پر تجارتی سامان بھی موجود تھا، حملے میں دونوں کشتیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

دوسری جانب تاحال امریکی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے تاہم الجزیرہ نے اپنے ذرائع کے توسط سے بتایا ہے کہ امریکی کارروائی کا ہدف ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کی 6 سے 7 اسپیڈ بوٹس تھیں نہ کہ سویلین کشتیاں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کو ’پروجیکٹ فریڈم‘ کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنا بتایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید