40لاکھ کی آبادی کا شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے‘ ن لیگ

January 23, 2021

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنر ل سیکرٹری جاوید اقبال،جنرل سیکرٹری پشین میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،طارق محمود بٹ ایڈووکیٹ، ارباب اقبال،ذاکر بنگلزئی،خدائیداد ترین،رازق لالا،محمد دین،آصف حریفال،صادق آغااورضمیر اختر نے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان تمام اقوام کا مشترکہ گھر ہے جہاں ہر نسل و مذہب سے تعلق رکھنے والے صدیوں سے آباد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ جس کی آبادی 40لاکھ نفوس پر مشتمل ہے مگر افسوس بنیادی سہولیات سے محروم ہے کوئٹہ میں ایک تحصیل کے برابر بھی ترقیاتی عمل نہ ہونے کے برابر ہے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں، انجینئرنگ، ملازمتوں اور خاص طور پر بولان میڈیکل کالج میں ناروا عمل قابل مذمت اور المیہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے‘ صوبائی حکومت بولان میڈیکل کالج کی سیٹوں پرکوئٹہ ڈویژن کو اس کا پورا حق دے۔