ثانیہ مرزا انسٹاگرام پر چھاگئیں

January 23, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

کھیلوں کی دُنیا میں اپنی قابلیت سے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ثانیہ مرزا کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر7 ملین یعنی 70 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

ثانیہ مرزا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو وہ اپنی مخلتف سرگرمیوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرکے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتی ہیں۔

اس کے علاوہ وہ اپنے بیٹے اذہان ملک کے ہمراہ بھی اپنی تصویریں شیئر کرتی ہیں اور بیٹے کے لیے اکثر و بیشتر محبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتی ہیں۔

ثانیہ مرزا جب اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہیں تو اُس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں اور پاک بھارت دونوں کے صارفین ان کی تصویروں کی خوب تعریفیں بھی کرتے ہیں۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے ابھی تک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہیں۔

اُنہوں نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے صرف تین سو 66 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔

کھیلوں کی دُنیا کے اس جوڑے کا دو برس کا بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔