ایان علی Ayyan Ali کی طویل عرصے بعد ٹوئٹر پروفائل تبدیل

January 23, 2021

منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے طویل عرصے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر تبدیل کردی۔

ماڈل ایان علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کرکے اپنی دلکش تصویر لگادی ہے۔

مذکورہ تصویر میں ایان علی سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ یہ تصویر اُن کے کسی فوٹو شوٹ کی لگ رہی ہے۔

ایان علی نے ٹوئٹر پروفائل پیکچر تبدیل کرنے کے بعد خصوصی ٹوئٹ بھی کیا۔

ماڈل نے اپنے ٹوئٹ اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں لکھا کہ ’نیو پروفائل پیکچر۔‘

ایان علی کی جانب سے ایک لمبے عرصے کے بعد پروفائل پیکچر تبدیل کی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹوئٹر صارفین اُن کی نئی تصویر کو بہت پسند کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایان علی 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوئی تھیں۔

منی لانڈرنگ کیس میں 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم 2017 میں دبئی جانے کے بعد سے وہ عدالت کی سماعتوں میں غیر حاضر رہیں۔