جنوبی افریقی ٹیم کی پہلی مرتبہ نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس

January 23, 2021


پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن کیا، دورہ پاکستان پر آئی جنوبی افریقی ٹیم کا نیشنل اسٹیڈیم میں یہ پہلا پریکٹس سیشن تھا۔

کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سخت حفاطتی حصار میں نیشنل اسٹیڈیم پہنچیں۔

دونوں ٹیموں نے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا، جہاں پاکستان ٹیم نے فیلڈنگ، کیچنگ، بیٹنگ اور بولنگ پر زرو لگایا۔

ٹریننگ سیشن کے دوران کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان سرفراز کی ٹیموں کے درمیان کیچز پکڑنے کا مقابلہ ہوا، اونچے اونچے کیچ پکڑنے کے لیے دونوں ٹیموں نے مہارت دکھائی۔

پاکستان کے دورے ہر آنے والے جنوبی افریقا کی ٹیم نے پہلی بار نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی۔

26 جنوری سے شروع ہونے والے ٹیسٹ کے لیے اسٹیڈیم کی پچ تیار کرلی گئی۔