• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹ گالا میں لباس پر تنازع کے بعد بھارتی ماڈل بھاویتا منڈاوا کا جذباتی بیان سامنے آ گیا

---کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا
---کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ماڈل بھاویتا منڈاوا نے میٹ گالا 2026ء میں اپنے لباس پر ہونے والے تنازع اور تنقید کے بعد ردِعمل میں برانڈ کے تخلیقی ڈائریکٹر اور اپنی فیشن ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بھاویتا منڈاوا نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تخلیقی ڈائریکٹر نے میرے فیشن کے سفر میں ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور حوصلہ بڑھایا ہے، پہلی بار ہیلز پہن کر چلنے سے لے کر میٹ گالا کی سیڑھیاں چڑھنے تک مجھے سیکھنے اور آگے بڑھنے کا موقع ملا۔

بھاویتا منڈاوا نے اپنے پیغام میں عالمی شخصیات کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں گریسی ابرامز، جینی، للی روز ڈیپ اور مارگوٹ روبی شامل ہیں۔


ماڈل کے مطابق میرا لباس میٹ گالا 2026ء کی تھیم اور روایت کے عین مطابق تھا۔

واضح رہے کہ میٹ گالا میں ماڈل بھاویتا منڈاوا کے لباس نے سوشل میڈیا پر شدید بحث کو جنم دیا تھا۔

انہوں نے میٹ گالا کے دوران ریڈ کارپٹ پر واک کے لیے سفید ٹاپ، اورگینزا کی شرٹ اور جینز جیسی دکھائی دینے والے ریشمی پتلون زیب تن کی تھی۔

اس لباس کو متعدد صارفین نےسادہ، پرانا اور غیر روایتی قرار دیا تھا۔

انٹرنیشنل برانڈ کے مطابق یہ لباس دراصل ایک تخلیقی تصور تھا جو ماڈل بھاویتا کے ہی فیشن انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ان کے پہناوے کے انداز سے لیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید