مختلف علاقوں میں گیس کی بندش عذاب بن چکی، جمعیت ن

January 24, 2021

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی نے کہا کہ محی الدین آغاپایندخان روڈ پشتون آباد، شالدہ شابو، کلی پائندخان، شیخ ماندہ ، سرکی روڈ میکانگی روڈ میں گیس کی بندش اور پریشرمیں کمی عذاب بن چکی ہے گیس حکام کے ناروا رویے کی وجہ سے عوام احتجاج پر مجبورہو رہے ہیں اورگیس حکام سے کئی بارملاقاتوں شکایات کے بعد حالات کی بہتری کی یقین دہانیوں کے باوجودگیس کا پریشرتو بحال نہیں ہواالبتہ گیس ہی غائب ہو گئی ہے،عوام مجبور ہوکر لکڑیاں اور ایل پی جی خر ید نے پر مجبور ہیں،گھریلوصارفین کو نہ شام اور نہ صبح کے اوقات میں گیس میسر ہے،انہوں نے کہا کہ دوسری جانب اووربلنگ کی بھر مار سے غریب عوام کے چولہے بجھ گئے ہیںاور ماہانہ اٹھارہ سے بائیس ہزارکے بل بھیجنا کہاں کا انصاف ہے۔