سونا، فی تولہ 100روپے سستا

February 19, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 100روپے فی تولہ کی مزید کمی تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4ڈالر فی اونس کی کمی سے 1789ڈالر سے کم ہو کر 1785ڈالر فی اونس پر آگئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 100روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 10ہزار 200روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 86روپے کی کمی سے 94ہزار 478روپے ہو گئی لیکن چاندی کی قیمت 1380روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔