بلوچستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی شرح میں ریکارڈ کمی

February 19, 2021

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 1.2فیصد رہی جبکہ گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے725ٹیسٹ کئےگئےجن میں نو میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ 18 ہزار967 افراد میں سے18ہزار675 صحتیاب ہوچکےہیں جبکہ بلوچستان میں کوروناوائرس سے صحتیابی کی شرح 98.46فیصد ہے ۔

بلوچستان میں اس وقت کورونا وائرس کےفعال کیسز کی تعداد 93ہے۔