80 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کرنے والے روبوٹ تیار

February 22, 2021

جاپان کی کمپنی کاواساکی نے ایسا روبوٹ تیارکیا ہے جو مریض کی ناک اور حلق سے نمونے لے سکتا ہے اور صرف 80 منٹ میں نتیجہ بھی بتاسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق جاپان میں اولمپک گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں کورونا سے بچاؤ کے لیے بھی اقدامات کیےجارہے ہیں۔ یہ سسٹم 16 گھنٹوں میں 2 ہزار نمونوں کی پراسیسنگ کر سکتا ہے۔

یہ سسٹم دو حصوں پر مشتمل ہے، ایک مصنوعی بازو ہے جو ٹیسٹ کے لیے نمونے لیتا ہے اور دوسری لیب ٹیکنیک مشین ہے ،جس میں ٹیسٹ انجام دیا جائے گا۔ ان روبوٹس کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں ٹرکوں پر لاد کر کھیل کے میدانوں، تھیم پارکوں اور دوسرے عوامی مقامات پر پہنچائے جا سکتے ہیں جہاںکم وقت میں بڑی تعداد میں کورونا ٹیسٹ کرنا ممکن ہوگا۔