اکثر بینک فروری تک ڈیجیٹل زرمبادلہ سہولت مہیا کر دینگے، اشرف خان

February 23, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد اشرف خان نے کہا ہے کہ بینکوں کی اکثریت فروری تک ڈیجیٹل زرمبادلہ کی سہولت مہیا کردے گی، جون 2021 کے بعد کاغذ پر مبنی گزارشات کو مکمل طور پر ختم کرد یا جائے گا،محمد اشرف خان نے کہا ہے کہ مارچ 2020میں آغاز کی گئی غیر ملکی زرمبادلہ کی ڈیجیٹلائزیشن میں بینکوں کی تعداد بڑھ کر 8 سے 13 تک پہنچ چکی ہے جبکہ بینکوں کی اکثریت کی جانب سے فروری کے اختتام تک زرمبادلہ کا 88 فیصد اور اپریل میں 98فیصد ڈیجیٹلائزکر دیا جائے گا اور جون 2021 کے بعد کاغذ پر مبنی گذارشات کو مکمل طور پر ختم کرد یا جائے گا۔ یہ باتیں انہوں نے پیر کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائیں۔