بجلی کی قیمت میں اضافہ، اسٹیل مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

February 23, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں اسکریپ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مقامی اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں اسکریپ کی قیمت اکتوبر 2020کی 350ڈالر فی ٹن کے مقابلے میں اس وقت 455ڈالر فی ٹن تک پہنچ گئی ہے۔لارج اسٹیل پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے قیمتیں قابو سے باہر ہوجانے کا خدشہ ظاہر کر دیا ، ان کا کہنا ہے کہ اسکریپ کی قیمتوں میں اضافے اور حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ 10فیصد اضافے سے مقامی اسٹیل کی قیمت 150,000روپے فی ٹن سے تجاوز کرسکتی ہے۔