واسا بڑے کمرشل ڈیفالٹرز کیخلاف جلد کارروائی کریگا، ہارون کمال ہاشمی

February 24, 2021

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) وائس چیئرمین آرڈی اے ، واسا ہارون کمال ہاشمی نے ریونیو ریکوری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدار ت کی۔ انہوں نے کہا کہ بڑے کمرشل ڈیفالٹرز کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کیا جائے گا ۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود نے کہا ہے کہ واسا کی جانب سے 2009کے بعد ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ ہارون کمال نے واسا نادہندگان اور غیر قانونی صارفین کے خلاف گھیرا تنگ کرنے پرزور دیا ۔ چھوٹے صارفین کیلئے واجبات کی آسان ادائیگی کیلئے سہولیات کا بھی اعلان کیا گیا۔