نوا کلی میں نوجوان کے قتل کی تحقیقات کرائی جائے، آغا حسن بلوچ

February 24, 2021

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ نے چند روز قبل نواکلی میں صحبت خان کاکڑ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بلوچستان نیشنل پارٹی معاشرے میں ایسے واقعات کی مذمت کرتی ہے نوا کلی میں پیش آنے والے دلخراش واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اس واقعے کی باریک بینی سے تحقیقات کر کے انصاف کے تقاضے پورے اور لواحقین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نےگزشتہ روز شہید کے گھر جا کر انکےماموں محبوب بازئی ‘ محمود بازئی، اسد بازئی و دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی این پی ہمیشہ قبضہ گیری، لینڈ مافیا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والے مظلوم کے ساتھ کھڑی رہی ہے ۔