صحت کے حوالے سے لاہور کا27واں نمبر، جہلم پہلے نمبرپر

February 25, 2021

لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ صحت کی رپورٹ کے حوالے سے لاہور صوبہ بھر میں 27 ویں نمبر پر چلا گیا ہے ۔ تمام اضلاع کے ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ جہلم 100 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بھکر دوسرے نمبر پر ہے۔ صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں راولپنڈی تمام اضلاع میں آخری نمبر پر ہے۔ کارکردگی کی جانچ کے لیے 118 انڈی کیٹرز کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ جس میں ادویات، طبی عملے کی دستیابی، ڈینگی، زچہ بچہ کی صحت، خون کی دستیابی اور آپریشن تھیٹر کے سسٹم کو چیک کیا جاتا ہے۔