ارجنٹینی شخص کو گرل فرینڈ کی ٹانگ پر میراڈونا کا عکس نظر آ گیا

February 25, 2021

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کے ایک مداح کو گرل فرینڈ کی ٹانگ پر اپنے پسندیدہ فٹبالر کا عکس دکھائی دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والا شخص جولین اپنی دوست کے ہمراہ دھوپ میں بیٹھا تھا ایسے میں اس نے دوست کی ٹانگ پر کسی چہرے کا عکس دیکھا۔

اس بات کا اظہار انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں میراڈونا کی جھلک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

جولین کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی ٹانگ پر واقعی میرا ڈونا کا عکس نظر آرہا ہے۔

سوشل میڈیا پر 90 فیصد صارفین اس حیرت انگیز اتفاق پر حیرانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔