آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان میں بھی لیجنڈری میراڈونا کو خراج عقیدت پیش

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فٹبال لیجینڈ ڈیاگو میراڈونا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں نیشنل چیلنج کپ فٹبال کی افتتاحی تقریب میں ڈیاگو میراڈونا اور قومی فٹبالر ولی محمد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔


ترجمان فٹبال فیڈریشن کے مطابق بیس دسمبر تک ہر میچ سے میرا ڈونا کے ساتھ ساتھ سابق کپتان ولی محمد کی خدمات کے اعتراف کے طور پر چیلنج کپ کے ہر میچ سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی ہوا کرے گی۔

بیس دسمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپیئن آرمی اور بلوچ فٹبال کلب نوشکی مدمقابل تھے۔

ایونٹس میں مجموعی طور پر 28 ٹیمیں شریک ہیں اوران کے درمیان اٹھاون میچز کھیلے جائیں گے۔ آرمی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دنیائے فٹبال کا عظیم باب بند ہوگیا۔ اسٹار فٹبالر میراڈونا60 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونےسے جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔

میراڈونا کا شمار دنیا کے بہترین فٹبالرز میں ہوتا تھا وہ 4 عالمی فٹبال کپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید