• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میراڈونا کا مرنے سے قبل سابق گرل فرینڈ کے شوہر سے رابطے کا انکشاف

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا نے بستر مرگ سے  اپنی سابق گرل فرینڈ ویرونیکا اوجیڈا کے شوہر ماریو بوڈری کو میسج کیا تھا۔

وفات سے چند گھنٹے قبل بھیجے گئے پیغام میں میراڈونا نے ماریو بوڈری سے  درخواست کی تھی کہ وہ اپنی اہلیہ اور ان کے بیٹے کا خیال رکھیں۔ 


 برطانوی اخبار کے مطابق میراڈونا نے مرنے سے پہلے ایک  وائس ریکارڈنگ میں ویرونیکا کے شوہر ماریو بوڈری سے گزارش کی تھی کہ ’ان کا (ویرونیکا) اور میرے ننھے فرشتے کا خیال رکھنا۔‘ فرشتے سے ان کا اشارہ اپنے بیٹے ڈیجیٹو کی طرف تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دنیائے فٹبال کا عظیم باب بند ہوگیا۔ اسٹار فٹبالر میراڈونا60 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونےسے جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔

میراڈونا کا شمار دنیا کے بہترین فٹبالرز میں ہوتا تھا وہ 4 عالمی فٹبال کپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتے تھے۔

ویرونیکا اور ڈیجیٹو نے میراڈونا کے جنازے میں شرکت کی تھی۔ میراڈونا کو جمعے کو دارالحکومت بیونس آئرس کے مضافات میں ایک قبرستان میں ان کے والدین کے پہلو میں دفنایا گیا۔

تازہ ترین