قومی سیزن میں کرکٹرز نے 25 سے 38 لاکھ فی کس کمائے

February 26, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک سیزن میں کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز نے25 لاکھ سے 38 لاکھ روپے تک کمائے۔یہ رقم کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس، میچ فیس اور کنٹریکٹ کی مد میں کمائی گئی۔ چیئر مین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ 220 میچوں کا کامیاب انعقاد شعبہ ہائی پرفارمنس کا قابل قدر کارنامہ ہے۔