پوجا بھٹ نے کراچی کے کھانوں کو جنوبی ایشیا میں سب سے بہترین قرار دیدیا

February 26, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف بھارتی اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر پوجا بھٹ نے کراچی کے کھانوں کو جنوبی ایشیا میں سب سے بہترین قرار دیدیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک شہری کی جانب سے ٹویٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ کراچی کے کھانے پاکستان میں بہترین ہیں،جس پر ایک اور شہری کی جانب سے ٹویٹ کے رپلائی میں کہا گیا کہ میں کہوں گا جنوبی ایشیا میں ،جس پر پوجا بھٹ نے رپلائی کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بات کی تصدیق کروں گی۔پوجا بھٹ اکثر پاکستان آتی رہتی ہیں اور ان کا پاکستان میں بیشتر وقت کراچی میں گزرتا ہے۔