مارکیٹوں، انڈر پاسز، شاہراہوں سے وال چاکنگ، پمفلٹ ہٹانے کا آغاز

February 26, 2021

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)سی ڈی اے انتظامیہ نے مارکیٹوں،انڈر پاسز،شاہراہوں، پلوں سمیت دیگر مقامات پرکی گئی وال چاکنگ،پمفلٹ اور اشتہاربازی کو مٹانے کا آغاز کردیا ۔غیر قانونی وال چاکنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دی جائیں گی۔جبکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے انڈر پاسسز اور پلوں پرآرٹ ورک اورکیلی گرافی بھی کی جارہی ہے۔جناح ایونیو، سیونتھ ایونیو، نائنتھ ایونیو، سری نگر ہائی وے، سہروردی روڈ سمیت دیگر متعدد مقامات اور دیواروں سے وال چاکنگ اور اشتہارات صاف کردیئے گئے۔ مہم کے تحت اہم شاہراہوں، سڑکوں، پلوں انڈر پاسسز، گلیوں میں موجود سائن بورڈز ،اسٹریٹ بورڈز، مارکیٹوں، بجلی کے کھمبوں، ٹرانسفارمرز سمیت دیگر مقامات سے غیر قانونی وال چاکنگ صاف کرکے انہیں اپنی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔دوسری جانب شہر کی خوبصورت میں اضافے کیلئے پلوں،انڈر پاسسز سمیت اہم مقامات پرخطاطی،آرٹ ورک،پینٹنگ اور کیلی گرافی بھی کی جارہی ہے،اس مقصد کیلئے تعلیمی اداروں کے فن مصوری سے منسلک ماہر طلبہ وطالبات کو خصوصی طور پراس مہم میں شامل کیا گیا ہے۔