فرانسیسی ڈاکٹر کو تاریخ کے سب سے بڑے مجرموں سے میں سے ایک قرار دیتے ہوئے درجنوں مریضوں کو زہر دینے اور 12 افراد کی جان لینے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی عدالت نے ساتھی کارکنان کو بدنام کرنے کی مبینہ کوشش کے دوران 30 بچوں اور دیگر بالغ مریضوں کو زہر دینے اور ان میں سے 12 افراد کی ہلاکت کے جرم میں ڈاکٹر کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنا دی۔
53 سالہ فریڈرک پیچیئر نے مشرقی شہر بیسانکن میں 2 کلینکس میں اس دور میں اینستھیٹسٹ کے طور پر کام کیا جب 2008ء سے 2017ء کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر مریضوں کو اسپتال لایا گیا۔
مذکورہ مجرم پہلی بار اس وقت 8 سال قبل زیرِ تفتیش رکھا گیا جب ایک 36 سالہ خاتون مریضہ سینڈرا اسمارڈ تھا کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہوئی مگر ان کے دل کی دھڑکن بند ہو گئی۔
دورانِ تحقیقات خطرے کی گھنٹی اس وقت بجی جب مریضہ کی نس میں مقدار سے 100 گنا زائد پوٹاشیئم پائی گئی تھی۔