قلعہ کہنہ قاسم کی دیوار کی بحالی کے لئے 2 ہفتوں کی ڈیڈ لائن

February 26, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر جاوید اختر محمود نے قلعہ کہنہ قاسم کی دیوار بحالی بارے ورکنگ پیپر طلب کرلیا۔اس سلسلے میں آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کو پلان تیار کرکے جمع کروانے کیلئے 2 ہفتوں کی ڈیڈ لائن بھی دے دی گئی۔ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے شہر کی خوبصورتی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں پی ایچ اے کو شہر میں پھلدار ایونیو بنانے کا ٹاسک بھی دیا گیا جبکہ محکمہ زراعت کوقلعے کے اطراف سیاحوں کیلئے لوکل اجناس فصلوں کے پوائنٹ بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ آم، گندم،کپاس وغیرہ کے پوائنٹ بنا کر لوکل اجناس کو پروموٹ کیا جائے۔اریگیشن،واسا، پی ایچ اے قلعے پر ڈرپ اریگیشن سسٹم بارے پلان مرتب کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پھلداد درختوں پرندے کا مسکن ہوتے ہیں۔ غیر روایتی پودوں کیوجہ سے پرندوں نے شہر کو خداحافظ کہہ دیا ہے۔کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ شہر کے خارجی داخلی دروازوں پر آم کے پودے لگائے جائیں۔آم ملتان شہر کی پہچان ہیں۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔