جرمن سفیر پاکستانی شادیوں سے محظوظ

February 26, 2021

جرمن نمائندہ براۓ امور نوجوانان ماریئن فیننگز نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی جس میں ان کے دیسی لُک کے چرچے ہو رہے ہیں۔

ماریئن فیننگز نے پاکستان کے دیسی اسٹائل میں گھاگرا چولی پہنے تصاویر شیئر کیں اور اردو میں پیغام بھی لکھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شادیوں کا سیزن مجھے بہت پسند ہے۔ ناصرف مجھے خوبصورت بھڑکیلے کپڑے پہننے کا موقع ملا بلکہ اسلام آباد کے موسم بہار سے لطف اندوز ہوکر بہت اچھا لگا۔

ماریئن فیننگز نے پاکستان کے جھنڈے کی ایموجی کا استعمال کیا۔