• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ہائی کمنشنر نے مرزا غالب کو کیوں یاد کیا؟

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر بھی پاکستانی آم کے دیوانے ہوگئے، آموں کے حوالے سےٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں مرزا غالب بھی یاد آگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی ہائی کمشنر نے آم کی مختلف تصویریں شئیر کیں اور  اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ۔

کرسچین ٹرنر نے اردو میں کئے گئے اپنے ٹوئٹ میں اردو کے معروف شاعر مرزا غالب کا حوالہ دیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں آم کے عاشق معروف اردو شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کے الفاظ دہراتے ہوئے لکھا کہ ’آموں میں بس دو خوبیاں ہونی چاہئیں، ایک میٹھے ہوں اور دوسرا بہت سارے ہوں۔‘ انہوں نے پاکستانیوں کا آم کی پیٹیاں بھجوانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بیوٹی برینڈ ہدیٰ بیوٹی کو چلانے والی مونا کتن نے بھی پاکستانی آموں کو پسندیدہ قرار دیا تھا۔

پاکستانی آم دنیا بھر میں میٹھے، رسیلے، خوش رنگ اور خوش ذائقہ ہونے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

تازہ ترین