جیکولین فرنینڈز کی سورج کی کرنوں سے بچتے ہوئے تصویر وائرل

February 26, 2021

سری لنکن نژاد بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے اپنی ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، یہ تصویر انکی آنے والی فلم بچن پانڈے کے سیٹ پر لی گئی۔

جیکولین فرنینڈز ان دنوں اکشے کمار، کیرتی سینن کی فلم کی شوٹنگ کے لیے راجستھان کے شہر جیسلمیر میں ہیں۔

اس تصویر میں جیکولین فرنینڈز سورج کی چمک دار روشنی سے اپنی آنکھوں کو بچاتی نظر آرہی ہیں۔

انھوں نے اس موقع پر ایک باتھ روب بھی پہن رکھا ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا، ہرجیت فوٹو گرافی آن بچن پانڈے، اکشے کمار، کیرتی سینن، ناڈیہ والا گرینڈ سن، وردا خان ناڈیہ والا!!!! مائی فیوریٹ۔

اس تصویر پر انکے کئی پرستاروں نے تعریفی ایموجی ڈراپ کیے ہیں۔ جبکہ بین الاقوامی اور معروف میوزک اسٹار ڈی جے اسنیک نے اپنے کمنٹس میں کراؤن ایموجی چھوڑا ہے۔

یاد رہے کہ جیکولین فرنینڈز نے اس فلم کا سیٹ اس ماہ کے اوائل میں جوائن کیا تھا۔