• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکولین فرنینڈس کو ہالی ووڈ کا پروانہ مل گیا

بھارتی اداکارہ جیکولن فرنینڈس کو بھی اب ہالی ووڈ کا پروانہ مل گیا وہ خواتین کے لیے بنائی جانے والی فلم میں کام کریں گی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کا نام ممکنہ طور پر ’خواتین کی کہانیاں‘ ہوگا جو 6  حصوں پر مشتمل ہے۔

اس فلم کی کاسٹ میں بھی خواتین ہوں گی جبکہ ان کی ہدایتکار بھی خواتین ہی ہوں گی۔


مذکورہ فلم کے ایک حصے کا نام ’شیئرنگ اے رائیڈ‘ ہوگا جسے لینا یادیو ڈائریکٹ کریں گی جبکہ اس میں جیکولین فرنینڈس نیپالی خواجہ سرا ماڈل انجلی لاما کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیں گی۔ 

مذکورہ فلم اٹلی، انڈیا اور امریکا میں بھی فلمائی جائے گی۔

تازہ ترین