حضرت علی ؑ کا طرز زندگی مشعل راہ، اخوت و اتحاد وقت کی ضرورت ہے، علامہ ناصر عباس

February 27, 2021

کراچی(اسٹاف رپوٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حضرت علی ؑکے یوم ولادت کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انصاف پسند اور باوقار معاشرے کی تشکیل کے لیے فکرِ علیؑ سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اخوت واتحاد کا قیام وقت کی اولین ضرورت ہے، انہوں نے کہا حضرت علی ؑ کا طرز زندگی عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہے۔