صفورہ گوٹھ ،سیکیورٹی گارڈ نے گولی مارکر خودکشی کرلی

February 27, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صفورہ گوٹھ برج الحرمین ٹاورکے قریب سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی،پولیس نے لاش عباسی اسپتال منتقل کی، جہاں شناخت 50سالہ عمر ولد مٹھوکے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق وجہ خود کشی معلوم نہیں ہوسکی، پولیس کو جائے وقوعہ سے گن شارٹ ملی ہے۔