امام بارگاہوں میں جشن مولود کعبہ کے سلسلے میں کیک کاٹے گئے

February 27, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) امام بارگاہ مخدوم جہانیاں بستی عاربی اور امام بارگاہ حسینہ ہاشمی کالونی چاہ کوڑے والا میں جشن مولود کعبہ کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا۔ تحفظ عزاداری کونسل پنجاب کے صدر ملک خاور شفقت بھٹہ، سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے خطاب کیا۔مخدوم سید صدر الدین گیلانی، مہر سخاوت علی سیال، سید ظفر زیدی ،اصغرعلی ہاشمی ،سیدعلی حیدر بخاری،سیدعیسن شاہ، فیاض خان ، سید حسینن زیدی،سید فخر عباس سید فراستہ عباس، سلیم اختر و دیگر نے شرکت کی۔