میں سمجھتی تھی رتیش بگڑے امیر زادے ہیں، Genelia D’Souza جنیلیا ڈی سوزا

February 27, 2021

بھارتی ادکارہ جنیلیا ڈی سوزا نے کہا ہے کہ شادی سے قبل انھیں یہ لگتا تھا کہ رتیش دیشمک بگڑے امیر زادے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں ایسا اس لیے لگتا تھا کیونکہ رتیش دیشمک ایک جانے مانے سیاست دان اور سابق وزیر کے بیٹے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ پہلے سے ذہن میں رتیش سے متعلق بنے اس تاثر کی وجہ سے انھوں نے فلم ’تجھے میری قسم‘ کے سیٹ پر انھیں نظر انداز کیا۔

جنیلیا کا کہنا ہے کہ جب انھیں احساس ہوگیا کہ یہ لڑکا عام لڑکوں کی طرح ہے تو پھر دونوں نے بات چیت شروع کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ رتیش بھی حیران تھے کہ آخر میں ان سے کیوں بات نہیں کرتی تھی، لیکن وہ بہت اچھے ہیں، اسی لیے میں ان سے بات کرنا چاہتی تھی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں ان سے اس لیے بات نہیں کرنا چاہتی تھی کہ وہ ایک وزیراعلیٰ کے بیٹے ہیں یا کچھ اور۔

جنیلیا کا کہنا تھا کہ پھر ہم نے بات کرنا شروع کی اور پھر 18 سال گزر گئے لیکن بات کرنا بند نہیں کی۔

واضح رہے کہ رتیش دیشمک اور جنیلیا کی جوڑی بالی ووڈ کی کامیاب ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے۔

دونوں کئی فلموں میں ایک ساتھ جلوہ گر بھی ہوچکے ہیں، جبکہ دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی۔