امریکا نے 2 حوثی کمانڈروں پر پابندیاں عائد کردیں

March 02, 2021

امریکا نے یمن میں شہریوں کی ہلاکت میں ملوث ہونے پر حوثی باغیوں کے دو کمانڈروں پر پابندیاں عائد کردیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق دونوں حوثی کمانڈر بحیرہ احمر میں ماہی گیروں پر حملے اور ڈرون فائر کرنے میں ملوث تھے۔

محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ حوثی کمانڈروں کے اگر امریکا میں اثاثے ہوئے تو وہ منجمد کر دیے جائیں گے۔

امریکا کے نئے صدر جو بائیڈن نے اقتدارسنبھالتے ہی حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا تھا۔