بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن اور کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے دلی میں سپریم کورٹ کی طرف مارچ کیا اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مخالف 13 کروڑ ووٹرز کے نام انتخابی فہرست سے نکالنے کا الزام ہے۔
کاکروچ جتنا پارٹی کو اپنے ایک تبصرے سے جنم دینے والے بھارتی چیف جسٹس سپریم کورٹ سوریا کانت نے اپوزیشن کی ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔
نریندر مودی حکومت نے جنتر منتر پر کسی احتجاج پر پابندی لگادی ہے، دلی میں آج بھی سیکیورٹی سخت رہی، کئی میٹرو اسٹیشنز بند رہے جبکہ کئی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔