آسٹریا : 24گھنٹوں میں 1920نئے کورونا مریض اور 31اموات

March 03, 2021

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریابھر میں پچھلے24 گھنٹوں کے دوران 1920نئے انفیکشن اور 31اموات ہوئی ہیں آسٹریا میں محکمہ صحت کے مطابق مسلسل دوسرے دن 2 ہزار سے بھی کم نئے انفیکشن کی اطلاع ملی ہے۔اس کے ساتھ ہی اسپتالوں میں ایک بار پھر کورونا مریضوں کی آمد تیز ہوگئی ہے۔ اب تک آسٹریا میں 462769 کورونا مثبت ٹیسٹ کے نتائج سامنے آئے ہیں۔ 2 مارچ تک آسٹریا بھر میں 8605 افراد کورونا وائرس سےہلاک ہو چکے ہیں اور 433873مرض کو شکست دیکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے 1427افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ان میں سے 296کی انتہائی نگہداشت والے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔