ماہرہ خان نے پاکستانی اداکاراؤں سے متعلق کیا کہا؟

March 03, 2021

پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے ملکی شوبز انڈسٹری میں مہوش حیات کو بہترین ڈانسر جب کہ اقرا عزیز اور سجل علی کو اچھی اداکارہ قرار دیا ہے۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی سوالوں کے جواب دیئے۔

ماہرہ خان سے جب بہترین ڈانسر سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں بہت سی اچھی ڈانسرز موجود ہیں لیکن مہوش حیات بہترین ڈانسر ہیں۔ میرا جی بھی ایک اچھی ڈانسر ہیں، اگر آپ نے گانے ’ اک پل‘ پر ان کا رقص دیکھا ہو تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ میرا کتنی اچھی ڈانسر ہیں جبکہ اداکارہ ریما، ریشم اور نور بھی بہترین ڈانسرز ہیں۔

پسندیدہ اداکاراؤں سے متعلق سوال پر ماہرہ خان نے جواب دیا کہ اداکاری کی جانب آئیں تو ہمارے پاس بہترین اداکارائیں موجود ہیں۔ مجھے اقرا اور سجل کا کام پسند ہے، اداکاراؤں میں سب ہی اپنا کام بہت اچھے سے کر رہی ہیں۔